بی بی ایل: بابر اعظم اور شاہین آفریدی آسٹریلیا پہنچ گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535886_3514347_%D9%84%DB%8C%DA%AF_updates.jpgقومی کرکٹرز کے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے آسٹریلیا پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، اسٹار کرکٹر بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی بی بی ایل میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے۔
بابر اعظم سڈنی سکسرز اور شاہین آفریدی برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیلیں گے۔اس سے پہلے شاداب خان، محمد رضوان اور حسن علی بھی آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534436_104746_updates.jpg
قومی ڈیوٹی، پاکستانی کرکٹرز بی پی ایل مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے
بنگلہ دیش پریمئیر لیگ 26 دسمبر سے 23 جنوری تک شیڈولڈ ہے جبکہ اس دوران پاکستان نے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز بھی جنوری کے آخر میں شیڈولڈ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
آسٹریلوی لیگ بی بی ایل کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔
واضح رہے کہ بی بی ایل کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں منتخب ہونے کی صورت میں لیگ چھوڑنا پڑے گی۔
ذرائع کے مطابق بی بی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مشروط این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
Pages:
[1]