slotcosino Publish time 2025-12-9 16:33:14

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کیلئے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535897_1150883_04_updates.jpgفوٹو: کرک انفو

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر سامنے آگئی۔

ہیڈ کوچ اینڈیو میکڈانلڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ایشیز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ کپتان پیٹ کمنز کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ٹیم میں واپسی ہو گی۔

اینڈیو میکڈانلڈ کا کہنا تھا کہ جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ انجری کے بعد اب ایڑی کے مسلز کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جوش ہیزل ووڈ اب ایشیز سیریز میں ایکشن میں نہیں ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535257_090824_updates.jpg
برسبین ٹیسٹ میں 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں تمام کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے، 97 سال بعد یہ موقع ہے کہ کسی ٹیم کے تمام کھلاڑی ڈبل فیگرز تک پہنچے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل کوئی میچ نہیں مل رہا، پیٹ کمنز ٹیسٹ کے لیے جتنا بھی ممکن ہو سکتا ہے بہترین تیار ہوں گے۔ پیٹ کمنز کی اسکواڈ میں شمولیت کا بڑا اعلان کل ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ایشیز سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔ 5 ٹیسٹ میچز کی ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
Pages: [1]
View full version: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کیلئے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر