slotcosino Publish time 2025-12-9 18:30:13

چینی خاتون نے 15 سال بعد ریسکیو کرنے والے ہیرو سے شادی کر لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535911_7409315_7_updates.jpgتصویر:بین الاقوامی میڈیا

چین میں ایک منفرد اور جذباتی محبت کی کہانی نے لوگوں کے دل جیت لیے، جہاں ایک چینی خاتون نے اسی شخص سے شادی کر لی جس نے اسے 11 سال کی عمر میں تباہ کن زلزلے کے ملبے سے زندہ بچایا تھا۔

دلہن لیو ژیمئی اور دولہا لیانگ ژی بن کا رشتہ 2008 کے ہولناک وینچوان زلزلے سے جڑا ہوا ہے، اُس وقت 22 سالہ فوجی اہلکار لیانگ کو ریسکیو آپریشن پر بھیجا گیا تھا، جہاں انہوں نے 11 سالہ لیو کو ایک تباہ شدہ عمارت کی دوسری منزل پر ملبے کے نیچے پایا تھا، لیانگ اور ان کی ٹیم نے اسے باہر نکالنے کے لیے چار گھنٹے تک مسلسل ملبہ ہٹا کر اسے زندہ بچا کر اسپتال منتقل کیا تھا۔

صحت مند ہونے کے بعد لیو اپنے خاندان کے ساتھ ہونان کے شہر ژوجو واپس چلی گئی اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنے ہیرو کی تصویر اس کی یاد میں دھندلی ہوتی گئی۔

اصل موڑ 2020 میں آیا جب لیو اپنی والدہ کے ساتھ چانگشا کے ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھی، لیو کی والدہ نے اچانک لیانگ کو پہچان لیا، لیو نے ہمت کر کے ان سے بات کی اور یوں دوبارہ رابطہ ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-15/1500919_083424_updates.jpg
75 سالہ چینی شخص اے آئی جنریٹڈ لڑکی کی محبت میں مبتلا، بیوی سے طلاق مانگ لی

چین میں ایک 75 سالہ پینشنر انٹر نیٹ پر ایک اے آئی جنریٹڈ لڑکی کی محبت میں ایسا مبتلا ہوا کہ اس نے اپنی سے طلاق ک مطالبہ کر دیا۔ یہ معمر شخص حال ہی میں مصنوعی ذہانت کے فریب کا شکار ہوا اور ایک آرٹیفیشل اینٹلی جنس سے بنائی گئی آن لائن ماڈل سے اس قدر محبت میں مبتلا ہوا کہ اس نے اپنی بیوی سے طلاق مانگ لی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بعدازاں لیو نے انہیں سوشل میڈیا پر ایڈ کیا اور بات چیت کا آغاز خود کیا، وقت کے ساتھ اسے احساس ہوا کہ اس کی لیانگ کے لیے محبت سچی ہے، لیو نے بالآخر اپنے جذبات کا اظہار کر دیا۔

لیانگ بھی اس کی سچائی اور مثبت شخصیت سے متاثر ہوئے، انہوں نے لیو کو اپنی زندگی کی روشنی کی کرن قرار دیا۔

یہ انوکھا رشتہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین اسے تقدیر کا لکھا ہوا عشق اور حقیقی پریوں کی کہانی قرار دے رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: چینی خاتون نے 15 سال بعد ریسکیو کرنے والے ہیرو سے شادی کر لی