slotcosino Publish time 2025-12-9 18:30:15

بہروز سبزواری کی ایک سے زائد شادیاں کرنے والے مردوں پر تنقید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535915_4106127_8_updates.jpgفائل فوٹو

سینئر اداکار بہروز سبزواری نے ایک سے زائد شادیاں کرنے والے مردوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک سے زائد شادیوں کے رجحان پر کھل کر بات کی ہے، ایک شو میں انہوں نے مردوں کی دوسری شادی کے موضوع پررائے دی۔

بہروز سبزواری کئی کامیاب ڈراموں میں شاندار اداکاری کر چکے ہیں اور آج کل جیو ٹی وی کے ہٹ ڈرامہ مہرا میں اپنی پرفارمنس کے باعث سوشل میڈیا پر تعریفیں سمیٹ رہے ہیں، وہ اپنے بے باک مؤقف کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532037_031824_updates.jpg
اپنے متنازع بیانات پر واقعی افسوس ہے: بہروز سبزواری

بہروز سبزواری ’خدا کی بستی‘ اور ’تنہائیاں‘میں نوشہ اور قباچہ جیسے کرداروں سے شہرت حاصل کر چکے ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی پہلی بیوی موجود ہے، زندہ ہے، خواہ اچھی ہو یا بری، وہ اللّٰہ کی بہت بڑی نعمت ہے، اس کی موجودگی میں دوسری شادی کرنا آپ کی زندگی کی ایک بڑی آزمائش ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ خیر میں سب نہیں کہنا چاہتا اگر آپ کی بیوی اچھی ہے تو دوبارہ شادی کی ضرورت ہی کیا ہے؟

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اقرار الحسن نے 3 شادیاں کی ہیں، اب اگر وہ ایک اور کر لیں تو ہم کیا کریں گے؟ وہ حال ہی میں ایک فلائٹ میں میرے ساتھ تھے، اس لیے فوراً ذہن میں آ گئے۔
Pages: [1]
View full version: بہروز سبزواری کی ایک سے زائد شادیاں کرنے والے مردوں پر تنقید