نعیمہ بٹ نے نوازالدین صدیقی کے ساتھ گزارا خصوصی لمحہ شیئر کردیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535923_2964868_Untitled-12_updates.jpgتصویر:سوشل میڈیا
پاکستانی اداکارہ و ماڈل نعیمہ بٹ نے معروف بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ ایک خصوصی لمحہ شیئر کیا ہے۔
اداکارہ نے نوازالدین کے ساتھ تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ جب ایک فنکار ایک فن پارے کی تصویر لیتا ہے، دوسری تصویر نوازالدین صدیقی نے کلک کی۔
یہ پوسٹ جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے اس نایاب سرحد پار تعلق کو سراہا اور دونوں فنکاروں کی تعریف کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-19/1462534_011808_updates.jpg
میری دنیا میں بہت خوبصورت مرد آ کر جا چکا: نعیمہ بٹ
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے ماضی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نعیمہ بٹ نے ہٹ ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کا دل جیتا، جہاں انہوں نے رباب کے کردار میں اپنی جرات مندانہ اداکاری کا مظاہرہ کیا، مداحوں نے خاص طور پر ان کے منفرد فیشن سینس، پراعتماد ڈائیلاگ ڈلیوری اور خاص لہجے کی تعریف کی۔
اگرچہ نعیمہ بٹ نے حالیہ برسوں میں زیادہ میڈیا توجہ نہیں حاصل کی، لیکن وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہی، جہاں وہ اکثر اپنی غیر فلٹرڈ تصاویر، بیوٹی روٹینز اور ذاتی خیالات شیئر کرتی رہتی ہیں۔
Pages:
[1]