شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار سے چاندی چوری، ملزم گرفتار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535921_7596854_%D8%B3%DA%BE%DA%BE%D8%A7_updates.jpgفائل فوٹو
سندھ کے ضلع مٹیاری میں عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار کے گیٹ سے چاندی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے چوری کی گئی چاندی دکاندار کو فروخت بھی کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فروخت کی گئی چاندی خریدار تاجر سے جلد بازیاب کرلی جائے گی، چاندی کی بازیابی کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/magazine/2019-10-28/694210_105632_updates.jpg
’’شاہ جو کلام‘‘ سندھ دھرتی کا آفاقی پیغام جو صوفیانہ رنگ میں دیا گیا
انوش فاطمہوادی سندھ کی تاریخ تین ہزار سال سے زائد... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
غفلت برتنے پر محکمہ اوقاف نے مزار کے مینجر کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
گزشتہ رات حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار سے ملزم نے مزار کا گیٹ توڑ کر چاندی چوری کی تھی۔
Pages:
[1]