ایشیز سیریز کے پہلے 2 ٹیسٹ میچز ہارنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم چھٹیاں منانے چلی گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535913_8679083_06_updates.jpg—فائل فوٹوایشیز سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچ ہارنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم چھٹیاں منانے چلی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ اسکواڈ کوئنز لینڈ میں سن شائن کوسٹ کے علاقے نوسا میں چھٹیاں گزارے گا۔ نوسا میں چھٹیوں گزارے کا پلان پہلے سے ہی ترتیب دیا گیا تھا۔
انگلینڈ کرکٹ اسکواڈ تفریحی ساحلی علاقے میں ہفتے تک چھٹیاں منائے گا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ہفتے کو نوسا سے ایڈیلیڈ روانہ ہو گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535897_111728_updates.jpg
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کیلئے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر
ہیڈ کوچ اینڈیو میکڈانلڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ایشیز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انگلینڈ ٹیم ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل صرف تین دن ٹریننگ کرے گی جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے شروع ہو گا۔
سیریز میں رہنے کے لیے انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ جیتنا لازمی ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم پرتھ اور برسبین میں دو ٹیسٹ میچز بری طرح ہاری ہے۔
برسبین ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے مسلسل 5 ٹریننگ سیشنز کیے۔ ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے اعتراف کیا کہ برسبین ٹیسٹ سے قبل زیادہ تیاری کر لی تھی۔
Pages:
[1]