slotcosino Publish time 2025-12-9 20:27:00

پاک بحریہ آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535943_9641771_08_updates.jpg—فائل فوٹو

چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسرز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کے لیے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے۔

پاک بحریہ آج کا یادگار دن ’ہنگور ڈے‘ کے طور پر منا رہی ہے۔ اس موقع پر ایک بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خودمختاری اور دفاعِ وطن کے لیے عزمِ محکم رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 دسمبر 1971 کو آبدوز ہنگور کے عملے نے جانبازی کی درخشندہ تاریخ رقم کی جو آج تک دشمن کے ذہن پر نقش ہے، یہ دن باور کرواتا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535620_033745_updates.jpg
بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے خطرات کے پیشِ نظر ایسا کرنا ضروری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اپنے پیغام میں نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ شاندار ماضی کی طرح آج بھی دشمن کے دانت کھٹے کرنے کو ہمہ وقت تیار ہے۔ آٹھ جدید ہنگور کلاس آبدوزیں جلد فلیٹ میں آرہی ہیں۔

ہنگور ڈے پر پاک بحریہ نے خصوصی دستاویزی فلم ’ہدف‘ بھی جاری کر دی
Pages: [1]
View full version: پاک بحریہ آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل