راحت فتح علی خان آج اپنی 51ویں سالگرہ منارہے ہیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535932_1218381_5_updates.jpg— جنگ فوٹو
عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان آج اپنی 51ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
راحت فتح علی خان 9 دسمبر 1974ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے 3 سال کی عمر سے ہی اپنے چچا استاد نصرت فتح علی خان سے موسیقی کی تعلیم لینا شروع کر دی تھی۔
اُنہوں نے پاکستان اور بھارت کی درجنوں فلموں اور ڈراموں کے لیے یادگار گانے گائے۔ ان کے گائے ہوئے گانے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار پر فلمائے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-04/1507082_015537_updates.jpg
راحت فتح علی خان نے بنگالی زبان میں گانا گا کر دل جیت لیے
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیاسی، سفارتی، کاروباری اور عوامی سطح پر قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
راحت فتح علی خان کا کردار ملی نغموں کے شعبے میں بھی نمایاں ہے۔ ان کے گائےہوئے ملی نغمے اور ترانے ملی اتحاد و حب الوطنی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے فنونِ لطیفہ میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔
علاوہ ازیں، راحت فتح علی خان کو فلم فئیر، آئیفا ایوارڈ سمیت متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
2019ء میں آکسفورڈ صوفیانہ یونیورسٹی نے موسیقی کے شعبے میں انہیں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا، ان دنوں وہ پاکستان آئیڈل میں بطور جج اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
Pages:
[1]