slotcosino Publish time 2025-12-10 02:57:54

یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا

نئی دہلی: یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹیبرائے تحفظ غیر مادی ثقافتی ورثہ کا 20 واں اجلاس ہوا جس میں سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو عالمی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

فرسٹ سیکریٹری شعیب سرور نے بتایا کہ بوریندو وادیٔ سندھ کی پانچ ہزار سال قدیم تہذیب کی جیتی جاگتی بازگشت ہے جو انسان کی تخلیقی صلاحیت اور مقامی ثقافتی روح کی علامت ہے۔


Boreendo—an ancient folk musical instrument native to Sindh was inscribed on UNESCO’s List of Intangible Cultural Heritage during the 20th session of UNESCO’s Intergovernmental Committee for the Safeguarding of the Intangible Cultural Heritage in New Delhi today. pic.twitter.com/Bf47rm0qS1 — Pakistan High Commission India (@PakinIndia) December 9, 2025


انہوں نے کہا کہ یہ اندراج پاکستان کی ثقافتی روایات اور مشترکہ انسانی ورثے کا اعتراف اور مسرت کا موقع ہے۔
Pages: [1]
View full version: یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا