برطانیہ: بچوں میں فلو کی شرح میں خطرناک اضافہ، ویکسینیشن کی وارننگ جاری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535998_1880710_GAZA-NEW-2_updates.jpgبرطانیہ میں ننھے طالب علموں کی بہت بڑی تعداد کے فلو میں مبتلا ہونے کے بعد جہاں تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے، وہیں اسپتالوں میں داخلے کی شرح میں 3 گنا تک خوفناک اضافے کے بعد این ایچ ایس کی طرف سے سپر فلو کے خطرے کے پیشٍ نظر فوری طور پر ویکسی نیشن وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
لندن سے برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپتالوں میں 3 گنا تک مریضوں کی تعداد میں اضافے اور تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد برطانیہ میں سپر فلو کے خطرے کے پیشِ نظر ہنگامی طو رپر فلو ویکسی نیشن کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
این ایچ ایس کی طرف سے ویکسی نیشن وارننگ کو سنجیدگی سے لینے کی تلقین کی گئی ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ موسمِ سرما کے دوران فلو کی طاقتور لہر پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
گزشتہ سال کی نسبت اب تک مریضوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ اور اسپتالوں میں داخلے کی شرح بلند ہو رہی ہے۔
2024ء میں 89 کے مقابلے میں دارالحکومت میں یومیہ تقریباً 259 کی تعداد ریکارڈ کی گئی۔
این ایچ ایس کی طرف سے وارننگ میں کہا گیا ہے کہ فوری طو ر پر فلو سے بچاﺅ اور کرسمس سے قبل بیماری سے بچنے کے لیے ویکسین کا سہارا لیا جائے۔
دوسری طرف طبی ماہرین نے صورتِ حال کے پیشِ نظر جونیئر ڈاکٹرز سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
Pages:
[1]