slotcosino Publish time 2025-12-10 12:42:03

جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے، حماس

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536172_6554101_Hamas-leader-Husam-Badran_updates.jpgسینئر حماس رہنما حسام بدران—فائل فوٹو

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر حماس رہنما حسام بدران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا تو جنگ بندی کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-06/1534916_045555_updates.jpg
غزہ میں حکومت کرنا نہیں چاہتے، ٹیکنوکریٹک انتظام کی حمایت کرتے ہیں، حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اہلکار نے کہا کہ اسرائیلی کی جانب سے ممکنہ سیٹ اپ کے عمل درآمد میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

حسام بدران نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر عالمی دباؤ بڑھایا جائے کہ وہ طے شدہ معاملات پر عمل درآمد کرے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز 10 اکتوبر کے ہونے والے سیز فائر معاہدے کے بعد سے اب تک 377 فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے، حماس