بھارت: حیدرآباد ایئرپورٹ کو مسلسل دوسرے ہفتے بھی بم دھمکیوں کا سامنا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536186_3407504_News2_updates.jpg---فائل فوٹوبھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مسلسل دوسرے ہفتے بھی تین بین الاقوامی پروازوں میں بم ہونے کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بم کی دھمکیوں کے باوجود آر جی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام طیاروں نے محفوظ طریقے سے لینڈنگ کی اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ای میلز کے ذریعے جن پروازوں کو نشانہ بنایا گیا اِن میں انڈیگو، لفتھانسا اور برٹش ایئرویز کی پروازیں شامل تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533815_111022_updates.jpg
بھارت: کویت سے حیدرآباد آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ
بھارتی میڈیا کے مطابق کویت سے بھارتی شہر حیدرآباد کے لیے پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انڈیگو کی پرواز سب سے پہلے رات 10 بج کر 50 منٹ پر اتری، اس کے بعد لفتھانسا کی پرواز رات تقریباً 2 بجے اور برٹش ایئرویز کی پرواز صبح 5 بج کر 30 منٹ پر حیدرآباد پہنچی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ای میلز موصول ہونے کے فوراً بعد ایئرپورٹ حکام نے تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ کو ہائی الرٹ کر رکھا تھا، طیاروں کو لینڈ کرنے کے بعد نئی جگہ روک کر مسافروں اور سامان کی تفصیلی تلاشی لی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی آر جی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو تین بین الاقوامی پروازوں کے لیے اسی نوعیت کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی تھیں جن میں ایمریٹس اور انڈیگو کی مدینہ اور شارجہ سے آنے والی پروازیں بھی شامل تھیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534466_020747_updates.jpg
مدینہ منورہ سے بھارتی شہر حیدرآباد جانے والی پرواز کی احمد آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ
پرواز میں تقریباً 180 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس دوران مدینہ سے آنے والی انڈیگو پرواز کو احمد آباد موڑ دیا گیا تھا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق تازہ واقعات میں تمام مسافر محفوظ رہے اور ہر بار پروٹوکول کے مطابق کارروائی کی گئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بار بار موصول ہونے والی اِن دھمکی آمیز ای میلز پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Pages:
[1]