رجب بٹ اور ندیم نانی والا اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش، حفاظتی ضمانت منظور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536188_8855616_rjb_updates.jpg-- فائل فوٹویوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا برطانیہ سے واپسی پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے، 15 دن کی راہداری ضمانت دی جائے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ 10 دن کی حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535949_040353_updates.jpg
برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کردیا
رجب بٹ آج صبح پاکستان جانے والی پرواز سے روانہ ہو گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایپ کی تشہیر پر سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
علم میں رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پاکستان پہنچنے پر رجب بٹ کو ایئرپورٹ سے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
برطانوی ویزے کی منسوخی کے بعد رجٹ بٹ کو برطانیہ بدر کیا گیا تھا، ندیم نانی والا بھی ان کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔
Pages:
[1]