slotcosino Publish time 2025-12-10 17:54:19

قریبی لوگ بھی حسد کر کے غلط مشورے دے سکتے ہیں: کومل عزیز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536207_5397726_7_updates.jpgفائل فوٹو

معروف اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہے کہ قریبی لوگ بھی حسد کر کے غلط مشورے دے سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض اوقات انسان کو سب سے زیادہ نقصان قریبی لوگ ہی پہنچاتے ہیں جو حسد کی وجہ سے غلط مشورے دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے آپ ہوتے ہیں، آپ سمجھتے ہیں دنیا بھی ویسی ہی ہے، یہ وہ غلطی ہے جو انسان اپنی جوانی میں کرتا ہے، آپ کو سمجھنا چاہیے کہ دنیا آپ جیسی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس نظر سے آپ خود کو دیکھتے ہیں، ہر کوئی آپ کو ویسے نہیں دیکھے گا، میں نے دیکھا ہے کہ لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ لڑکوں سے زیادہ بات نہ کریں، کیونکہ وہ لڑکیاں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-21/1521506_105833_updates.jpg
تھراپی اور سیشنز کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا: کومل عزیز خان

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب میں اپنی زندگی سے مطمئن اور خوش ہوں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکارہ نے بتایا کہ لڑکیاں اپنی نوکری، شادی اور زندگی کے کئی فیصلے دوستوں سے شیئر کرتی ہیں، لیکن کبھی کبھار وہی دوست حتیٰ کہ بہنیں بھی حسد میں غلط مشورہ دے سکتی ہیں، یہ میں نے کم عمری میں نہیں سیکھا تھا، لیکن اب سمجھ آگیا ہے۔

کومل عزیز نے مزید کہا کہ ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جو دوسروں کو نیچا نہیں دکھاتے، فضیلہ قیصر ان میں سے ایک ہیں اور ان جیسے لوگ بہت کم ملتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: قریبی لوگ بھی حسد کر کے غلط مشورے دے سکتے ہیں: کومل عزیز