slotcosino Publish time 2025-12-10 17:54:19

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536196_2499198_footbal_updates.jpg

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل ہوگئی، فیفا نے ویمنز فٹبال ٹیم کو سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کا کہنا ہے کہ فیفا سیریز میں شمولیت پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی ترقی کا اعتراف ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-02/1486671_081636_updates.jpg
ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں ٹیم پاکستان کی تاریخی کامیابی

ایشین فٹ بال فیڈریشن (اے ایف سی) ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم کے لیے یہ نئے دور کا آغاز ہے، فیفا سیریز سے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کے مقابلے کھیلنے کو ملیں گے۔

فیفا سیریز مارچ اور اپریل 2026 میں کھیلی جائے گی جس کا آغاز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں ہوگا۔ خواتین فیفا سیریز کے تمام گروپس کا اعلان 2026 کے اوائل میں متوقع ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل