slotcosino Publish time 2025-12-10 17:54:21

دلکش پینورامک نظارے، دنیا کا بلند ترین ہوٹل کہاں ہے؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536181_135683_2_updates.jpgتصویر:بین الاقوامی میڈیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل سیئل دبئی مرینا (Ciel Dubai Marina) نے باقاعدہ طور پر اپنے دروازے کھول دیے ہیں، جس نے اپنے ریکارڈ ساز لمبائی اور شاندار پینورامک نظاروں کے باعث عالمی سطح پر شہرت حاصل کرلی ہے۔

لندن کی معروف آرکیٹیکچر فرم نار گروپ کے ڈیزائن کردہ اس ہوٹل کی اونچائی 1,236.88 فٹ ہے، یہ دبئی مرینا، پام جمیرہ اور اریبین گلف کے 360 ڈگری نظارے پیش کرتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536181_4060369_Untitled-1_updates.jpg

پروجیکٹ کے سی ای او راب برنز کے مطابق ابتدا میں اس ہوٹل کو دنیا کا سب سے بلند ہوٹل بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، ہم کچھ غیر معمولی تعمیر کرنا چاہتے تھے، لیکن یہ کبھی سوچا نہ تھا کہ ہم دنیا کا سب سے اونچا ہوٹل بنا دیں گے۔

82 منزلہ شیشے سے مزین اس ہوٹل کے اوپر ایک بڑا کھلا ہوا حصہ بنایا گیا ہے جسے آئی آف دی نیڈل کہا جاتا ہے، یہ منفرد ڈیزائن مضبوط ہوا کے دباؤ کو بھی کم کرتا ہے اور ٹاور کے درمیان ہوا کے گزر کو ممکن بناتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-01-12/1309228_102205_updates.jpg
دنیا کی اگلی بلند ترین عمارت ’جدہ ٹاور‘، برج خلیفہ کی جگہ کب لے گی؟

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں موجود ’برج خلیفہ‘ سے جلد ہی دنیا کی سب سے بڑی عمارت ہونے کا اعزاز چھننے والا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مہمانوں کی سہولت کے لیے ہوٹل میں چھوٹے پارکس اور کمیونٹی اسپیسز بھی شامل کی گئی ہیں، اندرونی حصے میں روشن سینٹرل ایٹریئم، بڑے شیشے کے پینلز، آٹھ ڈائننگ آپشنز، تین سوئمنگ پولز جبکہ جدید فٹنس اور بزنس سینٹر بھی موجود ہیں۔

ہوٹل کے 1,004 کمروں میں سے 804 کمرے 15 نومبر کو افتتاح کے بعد سے پہلے ہی بک ہوچکے ہیں۔

کمروں کا کرایہ 375 ڈالر فی رات سے شروع ہوتا ہے جبکہ کنگ سوئٹ کا کرایہ 545 ڈالر فی رات تک ہے۔
Pages: [1]
View full version: دلکش پینورامک نظارے، دنیا کا بلند ترین ہوٹل کہاں ہے؟