slotcosino Publish time 2025-12-10 18:33:27

پولیس وین کی بچے کو ٹکر، کم عمر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج، اہلکار معطل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536205_8067688_0000_updates.jpg

گوجرانوالہ میں کم عمر ڈرائیور نے پولیس وین ڈرائیو کرتے ہوئے 8 سالہ بچے کو ٹکر ماردی جس سے بچہ زخمی ہوگیا۔ سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس عملے کو معطل کردیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کامونکی کے علاقہ دراجکے کے قریب پولیس وین کی ٹکر سے بچہ احمد زخمی ہوا تو مقامی لوگوں نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535629_055823_updates.jpg
آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کے چھٹی پر جانے کی وجہ سے کم عمر لڑکے کو پولیس وین کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا تھا۔

اطلاع ملنے پر سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس وین چلانے والے 15 سالہ لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

سی پی او کے حکم پر پولیس وین کے ڈرائیور، انچارج پولیس چوکی دراجکے اور تھانے کے ایس ایچ او کو بھی معطل کردیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: پولیس وین کی بچے کو ٹکر، کم عمر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج، اہلکار معطل