slotcosino Publish time 2025-12-10 18:33:28

وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں: اختیار ولی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536224_514457_08_updates.jpgفائل فوٹ

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی اس پر غور کر رہی ہے۔

اختیار ولی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے، اسمگلروں نے تحریک انصاف کی چھتری تلے پناہ لے رکھی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں، یہ سرپرستی کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-11-20/1412893_040536_updates.jpg
لشکر کے ذریعے بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا نہیں کروایا جا سکتا: اختیار ولی خان

ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے مطالبات غیر منطقی اور بلاجواز ہیں، پی ٹی آئی کا کوئی مطالبہ قابل عمل نہیں، مذاکرات کرنا بھی چاہیں تو کس بات پر کریں، لشکر کے ذریعے بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا نہیں کروایا جا سکتا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا، یہ لوگ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ لوگ ملکی وقار اور ترقی پر آئے روز حملہ آور ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،   خیبر پختونخوا کے دو وزراء کی گاڑیاں منشیات کے کیسز میں تھانوں میں بند ہیں۔
Pages: [1]
View full version: وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں: اختیار ولی