چین: وزن کم کرنے کے انجیکشن سے خاتون کی حالت تشویشناک، اسپتال میں داخل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536223_9911220_News6_updates.jpg---فائل فوٹو
چین کی ایک 28 سالہ خاتون وزن کم کرنے کے لیے لگوائے گئے انجیکشنز کے باعث شدید طبی مسائل کا شکار ہو کر اسپتال پہنچ گئیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سوزو شہر کی رہائشی خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک دوست کی پوسٹ دیکھنے کے بعد وزن گھٹانے کے تین انجیکشنز کا پیکج خریدا تھا جس کی قیمت تقریباً 900 یوان بتائی جاتی ہے۔
اِن انجیکشنز سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہر انجیکشن سے کئی کلو وزن کم ہو جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2020-12-12/857234_110436_updates.jpg
وزن میں کمی لانے کے آسان طریقے
موٹاپے کا شکار افراد کے لیے اچھی بات ہے کہ وہ اب آسانی سے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں ، جس کے لیے انہیں بھوکا رہنےاور کم کھانا کھانے کی ضرورت نہیں ہے، اس کے بغیر بھی وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے انجیکشن کی مکمل خوراک لینے کے بجائے آدھی مقدار لگائی لیکن پھر بھی اس کی حالت بگڑ گئی، چند ہی دنوں میں اس کا وزن تو کم ہو گیا لیکن اس کے ساتھ ہی شدید مضر اثرات بھی ظاہر ہونے لگے۔
بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق چار دن کے اندر 5 کلو وزن کم کرنے کے بعد پہلے تو خاتون کو الٹیاں ہونے لگیں اور بعد ازاں اِس نے خون کی الٹی کی جس کے بعد اِس کے گھر والے فوراً اسے اسپتال لے گئے۔
ڈاکٹروں نے مکمل طبی معائنے کے بعد بتایا کہ خاتون کے نظامِ ہاضمہ کو سنگین نقصان پہنچا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی صحت سنبھلنے میں کافی وقت لگے گا۔
Pages:
[1]