slotcosino Publish time 2025-12-10 19:51:21

ہمیں مانئس کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے: بیرسٹر گوہر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536231_6663836_10_updates.jpg—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں مانئس کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے۔ یہ کاروباری دنیا نہیں، دو میں سے ایک مانئس کرو ایک رہ جائے گا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں ملک اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے آرہے ہیں، مگر کچھ لوگ حالات بہتر ہوتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ رات کو اڈیالہ جیل کے باہر بانی کی بہنوں اور کارکنان پر واٹرکینن کیوں استعمال کیے گئے، ہم اس وقت تین کروڑ لوگوں کے نمائندے ہیں، اتنی بڑی جماعت کو اگر آپ سسٹم سے نکال دیتے ہیں تو پیچھے بچتا کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536189_101540_updates.jpg
گورنر راج لگانے کی کسی میں جرات نہیں: اسد قیصر

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی گورنر راج پر اپنا آفیشل مؤقف واضح کرے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی مشکل وقتوں میں اچھی کوششیں کر چکے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپیکر کا کردار قابل تعریف رہا ہے مگر مزید اچھے اقدامات کی ضرورت ہے، عدلیہ سے لوگ مایوس ہو گئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ہمیں مانئس کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے: بیرسٹر گوہر