slotcosino Publish time 2025-12-10 20:30:34

پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی اجازت دے دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536252_3393282_bst_updates.jpgفائل فوٹو

پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی اجازت دے دی، بسنت فروری کی 6، 7 اور 8 تاریخ کو منائی جائے گی۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں کسی کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534150_125634_updates.jpg
پنجاب حکومت نے 25 برس بعد پتنگ بازی کی اجازت دے دی، آرڈیننس جاری

18 سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دار ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق پتنگوں اور ڈور کے لیے خصوصی کیو آر کوڈ جاری کیے جائیں گے، کسی کو فائرنگ اور ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے 25 برس بعد پتنگ بازی کی اجازت دی تھی اور بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔

آرڈیننس کے مطابق خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں، 18 سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دار ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی اجازت دے دی