slotcosino Publish time 2025-12-10 21:09:30

کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے: مشعال ملک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536253_5411947_8_updates.jpg— فائل فوٹو

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

جامعہ کراچی میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج عالمی انسانی حقوق کا دن ہے، کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، کشمیر کے واقعات کی عالمی میڈیا پر اطلاعات بہت کم آتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-10-27/1405024_114221_updates.jpg
یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ کے قریب رکھا ہوا ہے، مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو پھانسی گھاٹ کے قریب رکھا ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اُنہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں انسان سمجھا جائے، انڈین فورسز نے معصوم لوگوں کو شہید کیا ہے، کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کر دیتے ہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہر کشمیری فیملی خصوصاً خواتین ذہنی اذیت سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس دہشت گردی کا ایک نیٹ ورک ہے، یاسین ملک کھڑے ہوئے ہیں اور ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے اپیل کی کہ کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھر میں اُجاگر کرنے کے لیے نوجوان ساتھ دیں۔
Pages: [1]
View full version: کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے: مشعال ملک