جسٹس جہانگیری کیخلاف ڈگری کیس قابل سماعت قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536258_3405077_jang_updates.jpgفائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈگری کے معاملے پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تحریری حکم جاری کیا ہے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سرکاری وکلا، عدالتی معاون اوردرخواست گزار کو سنا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1515953_113816_updates.jpg
جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل
جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ اگر بعد ازاں آرڈر واپس ہو گیا تو درخواست گزار کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیسے ہوگا؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار کونسل کو بھی سنا گیا۔
تحریری حکم کے مطابق درخواست گزار نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اہلیت کو چیلنج کیا ہے، کنڈکٹ کو نہیں کیا، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں یہ درخواست قابل سماعت ہے۔
تحریری حکم کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس جہانگیری کیس کے حکم کی روشنی میں بھی درخواست قابل سماعت قرار دی جاتی ہے۔
Pages:
[1]