کراچی: 3 لاشیں ملنے کا واقعہ، خواتین کی موت کیسے واقع ہوئی؟ نئے انکشافات
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536276_3732821_bodies_updates.jpg—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق والد نے بیوی، بیٹی اور بہو کو خواب آور ادویات مشروب میں ملا کر دی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشروب پینے سے بیٹے یاسین کی حالت غیر ہوئی تھی، بیٹے کی حالت دیکھ کر باپ کی مشروب پینے کی ہمت ٹوٹ گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535317_070206_updates.jpg
کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور بیٹے نے تینوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
اعترافِ جرم کے بعد دونوں باپ بیٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے قتل کی وجوہات معاشی تنگی بتائی ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ فیملی کے 75 لاکھ روپے کے قرض سے متعلق شکایت بھی موصول ہو چکی ہے، گھر اور ایک گاڑی بھی کرائے پر لی ہوئی ہے، گھر میں موجود دوسری گاڑی بینک لیز پر ہے، بیٹا پراپرٹی کا کام کرتا ہے۔
Pages:
[1]