غزہ: اسرائیلی حملے میں 2 فلسطینی شہید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536287_6058736_GAZA-NEW-2_updates.jpgاسرائیلی بربریت سے تباہ حال غزہ کا ایک منظر—تصویر بشکریہ عرب میڈیا
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
اس حوالے سے فلسطینی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ آج غزہ شہر میں اسرائیلی فوج نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہری شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔
غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 379 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
Pages:
[1]