بانیٔ پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا امکان نہیں، جیل ذرائع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536305_9092467_ik_updates.jpg—فائل فوٹو
اڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں، وہ آئی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، جہاں ان کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ پمز اسپتال کی 5 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے حال ہی میں بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، وہ مکمل صحت یاب ہیں، ان کی سیکیورٹی اور کھانے کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536269_050759_updates.jpg
حکومت کا بانیٔ پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور
حکومت نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کے حوالے سے کوئی بات زیرِ غور نہیں۔
اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہحکومت نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔
وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی سنجیدگی سے اس پر غور کر رہی ہے۔
Pages:
[1]