slotcosino Publish time 2025-12-11 04:18:25

لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران بلاول بھٹو کا چھت پر کھڑی خاتون سے دلچسپ مکالمہ

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا چھت پر کھڑی ایک خاتون سے دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں۔

جس پر بلاول بھٹو نے ان سے سوال کر دیا کہ میں سیاست کی بات نہیں کروں تو کیا کروں؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536280_064940_updates.jpg
1 سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی جماعت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی تو پھر گورنر راج لگانا مجبوری بن جائے گا ، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کو دائرے میں رکھیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے خاتون کی بات پر مسکرا کر کہا کہ میں آپ کی کیا بات کروں؟

جس کے بعد خاتون نے بلاول کی خیریت معلوم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے ہیں؟

پی پی پی چیئرمین نے اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ٹھیک ہیں جس پر خاتون نے کہا کہ مولا آپ کو سلامت رکھے۔

بلاول بھٹو خاتون کی بات سن کر خوش ہو گئے اور انہوں نے لاہور کی خاتون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
Pages: [1]
View full version: لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران بلاول بھٹو کا چھت پر کھڑی خاتون سے دلچسپ مکالمہ