مراکش میں 2 عمارتیں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536509_1990135_collapse_updates.jpgمراکش میں دوعمارتیں گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 16 افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد اطراف کی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔
حکام کے مطابق ایک عمارت کی چھت پر تقریب ہورہی تھی جبکہ دوسری خالی تھی۔
عمار تیں گرنے کی وجوہات کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Pages:
[1]