slotcosino Publish time 2025-12-11 16:00:08

ٹیکن چیمپئن ارسلان ایش کے ہاں بیٹے کی پیدائش، تصویر و نام بھی بتا دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536521_3267379_%D9%86%D8%B4%D8%B7%D8%B2_updates.jpg— فائل فوٹو

پاکستانی ویڈیو گیمر، ٹیکن اسٹار ارسلان صدیق المعروف ارسلان ایش کے ہاں ننھے مہمان آمد ہوگئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ای اسپورٹس اسٹار نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کر دی۔

انہوں نے سوشل میڈیا بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔








انسٹا پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں 4 ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں، بیٹے کی پیدائش پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے‘۔

انہوں نے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس کا نام بھی بتا دیا اور مزید لکھا کہ دنیا میں خوش آمدید، محمد آیان، ہمارا خاندان مکمل ہوگیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518576_065300_updates.jpg
ٹوکن سے ٹیکن کا سفر طے کرنیوالے ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش کی جدوجہد کی داستان

یہ مثال کہ ’پڑھو گے لکھو گے بنو گے نواب، کھیلو گے کودو گے ہو گے خراب‘ فی زمانہ مختلف کھیلوں کے ماہر کھلاڑیوں نے غلط ثابت کر دی ہے تاہم یہ تمام فزیکل ایکٹیوٹی یعنی جسمانی مشقت سے بھرپور کھیلوں کے کھلاڑی ہوتے ہیں البتہ اب بھی ویڈیو گیم کھیلنے والوں کو وقت کا ضیاع کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ ٹیکن چیمپئن ارسلان ایش کا تعلق لاہور سے ہے، اس سے قبل ان کی ایک 2 سالہ بیٹی ہے۔

انہوں نے 8 برس کی عمر میں مقامی گیمنگ آرکیڈز میں کھیلنا سیکھا اور بعد ازاں بین الاقوامی ٹیکن مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

ارسلان ایش نے رواں سال اگست میں امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے ایوو 2025 کے دوران چھٹی ایوو چیمپئن شپ سیریز (EVO) ٹائٹل جیت کر ایک اور سنگِ میل عبور کیا۔
Pages: [1]
View full version: ٹیکن چیمپئن ارسلان ایش کے ہاں بیٹے کی پیدائش، تصویر و نام بھی بتا دیا