نمبر 56 کی جرسی بابر پہنیں گے یا اسٹارک؟ سڈنی سکسرز نے فیصلہ کرلیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536518_8644006_2_updates.jpgفوٹو — انسٹاگرام
آسٹریلیا کی ٹی 20 لیگ بگ بیش (بی بی ایل) کی ٹیم سڈنی سکسرز نے پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم کے لیے منفرد جرسی نمبر متعارف کروا دیا۔
جدید دور کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جانے والے بابراعظم بگ بیش لیگ کے 15ویں سیزن میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
رواں ماہ کے آغاز میں سڈنی سکسرز نے ٹیم میں آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک کو بھی شامل کیا ہے اب چونکہ مچل اسٹارک کی جرسی کا نمبر بھی 56 ہے اس لیے فرنچائز نے بابر اعظم کے لیے ایک منفرد جرسی نمبر ’056‘ متعارف کروا دیا۔
اب بابر اعظم بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے منفرد نمبر ’056‘ والی جرسی پہنیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-24/1522495_023041_updates.jpg
سڈنی سکسرز کا بابر اعظم کے استقبال کیلئے اسپیشل فین زون بنانے کا اعلان
سڈنی سکسرز نے بگ بیش لیگ کے نئے سیزن کے آغاز سے پہلے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کے استقبال کے لیے الگ فین زون بنانے کا اعلان کر دیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فرنچائز نے اس خبر کا اعلان کرنے کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
سڈنی سکسرز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بابر اعظم کو منفرد نمبر والی جرسی پہنے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
سڈنی سکسرز نے اکتوبر میں بابراعظم کے لیے ایک خصوصی فین زون کا بھی آغاز کیا ہے جس کا ٹائٹل ’بابرستان‘ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536518_236480_Babar-056_updates.jpgفوٹو بشکریہ کرک انفو/ایکس
Pages:
[1]