چیٹ جی پی ٹی 2025 کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536530_9296328_4_updates.jpgفائل فوٹوچیٹ جی پی ٹی نے 2025 میں امریکا بھر میں آئی فون کی سب سے زیادہ انسٹال کی جانے والی ایپ بن گئی۔
ایپل کی سالانہ رینکنگ کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ نے فری آئی فون ایپس کی فہرست میں تمام بڑی ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا، جس میں واٹس ایپ، ٹک ٹک، گوگل، تھریڈز، گوگل میپ، یوٹیوب، انسٹا گرام اور دیگر شامل ہیں۔
2024 میں چیٹ جی پی ٹی نے رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ پہلے نمبر پر ٹیمو Temu تھی، 2023 میں یہ ایپ ٹاپ 10 میں بھی شامل نہیں ہو پائی تھی، حالانکہ مئی 2023 میں اس کی آئی فون لانچنگ کافی مضبوط تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-18/1492041_113353_updates.jpg
چیٹ جی پی ٹی کی انقلابی اپڈیٹ، اب یہ آپ کی جگہ سوچ اور عمل بھی کر سکے گا
یہ نئی صلاحیت اوپن اے آئی کے آپریٹر اور ڈیپ ری سرچ ٹولز کی طاقت کو یکجا کرتی ہے، آپریٹر انٹرنیٹ براؤز کرتا ہے جبکہ ڈیپ ری سرچ آن لائن مواد کا تجزیہ کر کے رپورٹس وغیرہ تیار کرتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
چیٹ جی پی ٹی کی رواں سال پہلی پوزیشن اس بات کی عکاس ہے کہ مصنوعی ذہانت اب روزمرہ زندگی میں گہرائی سے داخل ہو چکی ہے، زیادہ لوگ فوری جوابات کے لیے اب چیٹ بوٹس کا رُخ کر رہے ہیں۔
2025 کے آغاز میں مارچ کے مہینے میں چیٹ جی پی ٹی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بھی بنی، جس نے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسے بڑے پلیٹ فارمز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
Pages:
[1]