slotcosino Publish time 2025-12-11 18:36:13

سابق فرانسیسی صدر نے جیل کی زندگی کو جہنم قرار دے دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536557_8599712_SAR_updates.jpg--فائل فوٹو

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ جیل میں انہوں نے زندگی کا سب سے مشکل ترین بستر محسوس کیا۔

فرانس کے سابق صدر نے اپنی نئی کتاب ’ایک قیدی کی ڈائری‘ میں پیرس کی ’لا سانتے جیل‘ میں گزارے گئے 20 دن کا ذکر کیا ہے، انہوں نے جیل کے دِنوں کو جہنم کی زندگی قرار دیا۔

کتاب میں نکولس سرکوزی نے لکھا کہ اگر جیل کے بڑے لوہی دروازے کو نظرانداز کریں تو ان کا سَیل ایک ’سستی ہوٹل‘ کی طرح لگتا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-12/1527823_050014_updates.jpg
سابق صدر فرانسیسی نکولا سرکوزی عدالتی حکم پر جیل سے رہا

پیرسفرانسیسی سابق صدر نکولس سرکوزی کو 20 دن کی قید... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کتاب میں مزید لکھا ہے کہ سیل میں سونے کے لیے سخت گدا اور پلاسٹک جیسا تکیہ دیا گیا جبکہ واشروم میں ایک شاور تھا جس سے پانی کی صرف چند بوندیں ہی گرتی تھیں۔

نکولس سرکوزی فرانس کی پانچویں جمہوریہ کے پہلے سابق صدر ہیں جنہیں عملی طور پر قید کی سزا دی گئی اور اِسے ملک کی سیاسی تاریخ کا ایک غیرمعمولی واقعہ قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 70 سالہ نکولس سرکوزی کو 2007 کے صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کے لیے لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی سے فنڈنگ کے منصوبے پر مجرمانہ سازش کے جرم میں پیرس میں سزا سنائی گئی۔
Pages: [1]
View full version: سابق فرانسیسی صدر نے جیل کی زندگی کو جہنم قرار دے دیا