slotcosino Publish time 2025-12-11 19:15:10

لاہور: چھت پر کھڑی خاتون نے بلاول بھٹو کو میڈیا ٹاک سے کیوں روکا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536561_3648989_%D9%86%D8%B4%D8%A8_updates.jpg— اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو سے دلچسپ مکالمہ کرنے والی خاتون شمشاد بی بی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں میڈیا ٹاک سے روکنے کی وجہ بتا دی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے بات کرنے کا مقصد کوئی مطالبہ کرنا نہیں تھا، خوشی تھی بلاول بھٹو ہمارے محلے میں آئے ہیں۔

خاتون نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ ہم سے ملنے آئے ہیں ہم سے باتیں کریں، میڈیا سے تو آپ بات کرتے رہتے ہیں۔

شمشاد بی بی نے کہا کہ بلاول بھٹو زبیدہ شاہین کے گھر آئے، زبیدہ شاہین میری مامی بھی ہیں اور خالہ بھی ہیں، ان کی وجہ سے بلاول دو مرتبہ ہمارے محلے میں آئے ہیں جس کی ہمیں بےحد خوشی ہے۔ ہم ان کی بہت عزت کرتے ہیں، ان سے بہت پیار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ان سے کوئی مطالبہ نہیں، بس چاہت میں کہہ دیا کہ ہم سے باتیں کریں کیونکہ جب ہم کسی کے گھر جاتے ہیں یا کوئی ہمارے گھر آتا ہے تو ہم باتیں ہی کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536309_105043_updates.jpg
لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران بلاول بھٹو کا چھت پر کھڑی خاتون سے دلچسپ مکالمہ

خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں، جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سیاست کی بات نہیں کروں تو کیا کروں؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا چھت پر کھڑی ایک خاتون سے دلچسپ مکالمہ ہوا تھا۔

خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا تھا کہ ’آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں‘، جس پر بلاول نے مسکرا کر کہا کہ ’میں آپ کی کیا بات کروں؟‘
Pages: [1]
View full version: لاہور: چھت پر کھڑی خاتون نے بلاول بھٹو کو میڈیا ٹاک سے کیوں روکا؟