پاکستان کے ساتھ کسی علاقائی گروپ میں شمولیت اسٹریٹیجکلی ممکن ہے، بنگلادیشی مشیر برائے امور خارجہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536578_5036658_%DB%8C%D8%B3%DA%BE%D8%A7%D8%A7_updates.jpgفائل فوٹو
بنگلادیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین نے کہا ہے کہ بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ کسی علاقائی گروپ میں شمولیت اسٹریٹیجکلی ممکن ہے۔
ڈھاکا میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کچھ کہا ہے، کچھ پوائنٹس پر اس میں پیش رفت ہوسکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-24/1503594_055826_updates.jpg
اسحاق ڈار کی سربراہ بنگلادیش محمد یونس سے ملاقات، تعلقات کی بحالی پر گفتگو
چیف ایڈوائزر محمد یونس، شیخ حسینہ کی جلاوطنی کے بعد بنگلادیش کے سربراہ بنے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ بنگلادیش، چین، پاکستان پر مشتمل فورم پر کام شروع ہوچکا ہے۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا تھا کہ خطے کے اندر اور باہر کے ممالک کو بھی اس فورم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
Pages:
[1]