شاہ رخ خان دنیا کے سب سے زیادہ اسٹائلش لوگوں کی فہرست میں شامل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536564_2905502_9_updates.jpgفائل فوٹونیویارک ٹائمز نے اپنی 2025 کی 67 افراد پر مبنی سب سے زیادہ اسٹائلش شخصیات کی فہرست جاری کر دی، جس میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا نام بھی شامل ہے۔
شاہ رخ خان بھارتی سنیما کے وہ اداکار ہیں جو 32 سال سے زائد عرصے سے فلمی دنیا میں سرگرم ہیں اور 100 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں، ان کی فنی مہارت اور شخصیت نے دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیتے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کی اسٹائلش شخصیات کی فہرست میں شاہ رخ خان کی شمولیت اُن کے شاندار کیریئر اور عالمی سطح پر مقبولیت کا ایک اور اعزاز ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-06/1468268_012256_updates.jpg
شاہ رخ خان کی میٹ گالا میں شرکت: بین الاقوامی میڈیا اداکار کو پہچاننے سے قاصر
بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان نے فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ ’میٹ گالا 2025‘ میں ڈیبیو کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فہرست میں اے ایس اے پی راکی، سبرینا کارپنٹر، شوہی اوہتانی، الیگزنڈر اسکارسگارڈ، بیڈ بنی، تیموتھی شالامیٹ اور کارڈی بی جیسے مشہور نام شامل ہیں۔
ان کی پہچان صرف کپڑوں، لوازمات اور ہیئر اسٹائل تک محدود نہیں رہی بلکہ ان کے انداز، رویے، ثقافت میں اثر اور اسٹائل نے فیشن کی دنیا میں چھاپ چھوڑ دی۔
ان اسٹائلش شخصیات نے ریڈ کارپٹ، اسٹیج، کھیل کے میدان اور سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کے ذریعے فیشن کی تعریف کو نئے انداز میں متعارف کروایا۔
Pages:
[1]