اٹک میں بس ڈرائیور سے جعلی نوٹ برآمد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536582_1020835_%D8%AC%D8%B9%DA%A9%DB%8C_updates.jpgفائل فوٹو
اسلام آباد میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ نے اٹک میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 ہزار کے 800 جعلی نوٹ برآمد کرلیے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق نوشہرہ سے ہے، ملزم نے جعلی کرنسی اپنے کپڑوں میں چھپائی ہوئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-03/1506785_054802_updates.jpg
کراچی اور کوئٹہ سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے نے کراچی اور کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم بس ڈرائیور ہے اور بس پشاور سے ملتان لے کر جا رہا تھا، ملزم پشاور کے رہائشی رکشہ ڈرائیور سے جعلی کرنسی نوٹ وصول کرتا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم جعلی نوٹ ملتان میں ساتھی کے حوالے کرتا تھا، ملزم کو ایک لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ کےعوض 2000 روپے بطور کمیشن ملتا تھا۔
Pages:
[1]