slotcosino Publish time 2025-12-11 21:12:23

جنرل فیض کی سزا سے سیاست پر اچھا اثر پڑے گا: فیصل کریم کنڈی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536615_2759823_%D9%88%D8%B1%D9%86%D8%B1%D9%86_updates.jpgفائل فوٹو

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جنرل فیض کی سزا سے پاکستان کی سیاست پر اچھا اثر پڑے گا، فیض حمید کے ساتھ کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی آسمان سے نہیں اترے کہ انہیں سزا نہ ہو۔ پنجاب حکومت کو کہوں گا بانی پی ٹی آئی کو کہیں اور شفٹ کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536566_125923_updates.jpg
سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اڈیالہ سے صوبہ چلایا جارہا ہے، سیکریٹریٹ اڈیالہ منتقل ہوگیا ہے۔ سیکریٹری پریشان ہیں کہ کس کی بات مانیں اور کس کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حساس صوبہ ہے، وفاق اور صوبےکو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ڈی پی او کو وزیراعلیٰ انگلی دکھائیں تو پولیس کا مورال کہاں ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: جنرل فیض کی سزا سے سیاست پر اچھا اثر پڑے گا: فیصل کریم کنڈی