شادی سے پہلے لوگ پوچھتے تھے شادی کب ہو گی؟ اب پوچھتے ہیں طلاق کب ہو گی؟ ابھیشیک بچن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536628_8867486_abheeshak-ashwariya_updates.jpg—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیابالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے آخرکار اپنے اور اہلیہ سابق حسینۂ عالم ایشوریا رائے بچن کے بارے میں پھیلی ہوئی بے بنیاد، من گھڑت طلاق کی افواہوں پر دو ٹوک جواب دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر طویل عرصے سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان سب ٹھیک نہیں، حالانکہ جوڑا ہمیشہ خاندان کے ساتھ خوش گوار انداز میں نظر آتا رہا ہے۔
ایک انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے کہا کہ اگر آپ سیلیبریٹی ہیں تو لوگ آپ کی ہر بات پر قیاس آرائیاں کریں گے، ہم سے متعلق جو بھی فضول چیزیں لکھی جاتی ہیں، وہ جھوٹی، بے بنیاد، غلط اور بدنیتی سے بھرپور ہوتی ہیں، یہ لوگ تو ہماری شادی سے پہلے بھی یہی کر رہے تھے، پہلے طے کر رہے تھے کہ ہم کب شادی کریں گے اور شادی کے بعد طے کر رہے ہیں کہ ہم کب طلاق لیں گے، یہ سب بکواس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایشوریا میری سچائی جانتی ہیں، میں ایشوریا کی سچائی جانتا ہوں، ہمارا خوش و خرم خاندان ہے، یہی سب سے اہم ہے، باقی سب بے معنی باتیں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536527_105159_updates.jpg
والدین میں طلاق کی افواہوں پر آرادھیا کا کیا ردعمل ہوتا ہے: ابھیشک بچن نے بتایا دیا
بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے اپنے خاندان کی نجی زندگی پر ہونے والی مسلسل چہ مگوئیوں اور گردش میں رہنے والی افواہوں پر بیٹی آرادھیا کے ردِ عمل پر بات کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس سوال پر کہ کیا اس قسم کی افواہیں ذہنی دباؤ کا باعث بنتی ہیں ابھیشیک بچن نے جواب دیا کہ اگر اس میں ذرا سا بھی سچ ہوتا تو شاید مجھ پر اس کا اثر ہوتا لیکن چونکہ یہ سب جھوٹ ہے، اس لیے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
بیٹی آرادھیا کے ان جھوٹی خبروں سے متاثر ہونے کے سوال پر اداکار نے بتایا کہ آرادھیا کے پاس فون نہیں ہے اور ایشوریا نے اسے سکھایا ہے کہ انٹرنیٹ پر لکھی ہر بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔
ابھیشیک بچن جلد شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی اور سہانا خان کے ساتھ فلم ’کنگ‘ میں نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ ابھیشک اور ایشوریا رائے 2007ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور 2011ء میں اِن کے یہاں آرادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔
Pages:
[1]