روس بھی جوہری ہتھیاروں میں کمی چاہتا ہے، ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536805_3746213_trump_updates.jpgفائل فوٹوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ میں ہزاروں لوگ مارے گئے۔ روس بھی چاہتا ہے کہ جوہری ہتھیاروں میں کمی ہو۔
وہائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے اچھے امکان کی صورت میں میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ امریکا ہفتے کو یورپ میں جنگ بندی مذاکرات میں نمائندہ بھیج سکتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کھیل کھیلتے رہیں گے تو دنیا تیسری عالمی جنگ میں جائے گی۔ ہم یوکرین کی سیکیورٹی میں مدد کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں امریکا کو جتنی عزت اب مل رہی ہے پہلے کبھی نہیں ملی۔
Pages:
[1]