slotcosino Publish time 2025-12-12 14:45:03

پاکستان مخالف پروپیگنڈا ’دھریندر‘ کو مہنگا پڑ گیا، کئی ممالک میں پابندی کا سامنا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536821_8408063_%D9%86%D8%B3%D9%85%D8%B3_updates.jpg— فائل فوٹو

حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی فلم دھریندر کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے سبب فلم دھریندر کو بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پابندی کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں بھی ایسی نوعیت کی فلموں پر خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک میں پابندی عائد کی گئی، تاہم دھریندر کی ٹیم نے اس کے باوجود پاکستان مخالف فلم اس خطے میں ریلیز کرنے کی اجازت طلب کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-29/1532913_104513_updates.jpg
چوہدری اسلم کی بیوہ شدید برہم، ’دھریندر‘ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ

انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کہلائے جانے والے سندھ پولیس کے شہید آفسر چوہدری اسلم کی اہلیہ نورین اسلم نے بھارتی فلم ’دھریندر‘ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے فلم سازوں کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تمام ممالک نے فلم کے متنازع موضوع کو بنیاد بنا کر فلم ریلیز کی منظوری نہیں دی۔ یہی وجہ ہے کہ دھریندر کسی بھی خلیجی ملک میں ریلیز نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ فلم نے 5 دسمبر کو بھارت اور دیگر بیرونِ ممالک میں ریلیز کی گئی۔ اب تک فلم نے باکس آفس پر 44.08 کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔

اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں رنویر سنگھ کے علاوہ اکشے کھنہ، سنجے دت، آر مادھون، ارجن رامپال، سارہ ارجن اور راکش بیدی شامل ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان مخالف پروپیگنڈا ’دھریندر‘ کو مہنگا پڑ گیا، کئی ممالک میں پابندی کا سامنا