ماضی میں میرا سے تعلقات پر سعود کی لب کشائی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536836_5738582_ns-z_updates.jpg— فائل فوٹوپاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف جوڑی اداکار سعود اور اداکارہ جویریہ نے ہدایتکارہ سنگیتا کے دعوؤں پر ردعمل ظاہر کر دیا۔
گزشتہ روز کراچی میں 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ ریڈ کارپٹ پر شوبز ستاروں نے جلوے بکھیرے۔
اس موقع پر انڈسٹری کی معروف جوڑی سعود اور جویریہ سے ہدایت کارہ سنگیتا کے سعود اور میرا کے ماضی کے تعلقات کے دعوے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔
جس پر سعود نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے ’کارٹون فلم‘ قرار دیا اور کہا کہ ایسی ہوائی باتوں کو کارٹون فلم سمجھ کے انجوائے کریں، جبکہ جویریہ نے اس تمام معاملے کو پرانی باتیں اُچھال کر شہرت حاصل کرنے کی سستی کوشش قرار دیا۔
جویریہ نے کہا کہ میں نے وہ بیان دیکھا نہیں تھا، دراصل میری فیملی، سسرال اور میکے کے لوگ بہت پریشان ہورہے تھے، انہوں نے میسجز کیے تو مجھے اس بارے میں علم ہوا۔
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530170_030416_updates.jpg
میرا نہیں چاہتی تھی کہ سعود اور ریشم ساتھ کام کریں: سنگیتا
پاکستان کی سینئر اداکارہ، ہدایتکار اور پروڈیوسر سنگیتا نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں میرا نہیں چاہتی تھی کہ سعود ریشم کے ساتھ کام کریں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اداکارہ نے مزید کہا کہ فیملی کو یہ بات سمجھ نہیں آتی لیکن میڈیا کے لوگ کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں، حالانکہ اب بچے جوان ہوگئے ہیں اور اُن کا مستقبل ہے۔ ہماری شادی کو بھی اب 20 سال ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہدایت کارہ و اداکارہ سنگیتا نے انکشاف کیا تھا کہ ماضی میں اداکارہ میرا نہیں چاہتی تھی کہ اداکار سعود ساتھی اداکارہ ریشم کے ساتھ کام کریں۔
Pages:
[1]