slotcosino Publish time 2025-12-12 16:42:34

چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈرون کا کامیاب تجربہ کرلیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536846_5503075_05_updates.jpgفوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈرون کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جیوتیان نامی یہ بےپائلٹ فضائی جہاز صوبہ شان شی میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق 16.35 میٹر لمبائی والا یہ ڈرون 6 ہزار کلوگرام تک وزن اٹھانے اور 12 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-12-12/1420123_104015_updates.jpg
امریکی کمپنی کا 5 ہزار ڈرونز بیک وقت اڑا کر عالمی ریکارڈ قائم

امریکی کمپنی نے تقریباً 5 ہزار ڈرونز بیک وقت اڑا کر دنیا کے سب سے بڑے ڈرون شو کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

چینی حکام کے مطابق جیوتیان کو ایمرجنسی امداد، قدرتی آفات میں ریسکیو، جغرافیائی سروے اور مواصلاتی رابطے جیسے سول مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں 8 ہارڈ پوائنٹس ہیں جہاں سے گائیڈڈ بم، فضا سے فضا اور اینٹی شپ میزائل فائر کیے جا سکتے ہیں، یہ ڈرون اپنے اندر 100 سے زائد چھوٹے ڈرونز لے جا سکتا ہے جو سوارم اٹیک کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈرون کا کامیاب تجربہ کرلیا