محسن نقوی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، زائرین کی سہولت کے انتظامات پر تبادلہ خیال
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536842_4134492_wzeer_updates.jpgفوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوزبیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عراق کی وزاراتِ داخلہ میں تعاون پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536650_094557_updates.jpg
برسلز: محسن نقوی کی یورپی کمشنر برائے داخلہ سے ملاقات، غیر قانونی امیگریشن پر گفتگو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ امور ومائیگریشن سے برسلز میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام سے متعلق گفت گو ہوئی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عراقی وزیر داخلہ نے زائرین گروپس کو منظم اور ریگولیٹ کرنے کے پاکستانی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔
دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے میکنزم مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
Pages:
[1]