یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست پر این سی سی آئی اے کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536875_1391497_DUCKEY_updates.jpgفائل فوٹولاہور کی ضلع کچہری نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری درخواست پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست پرسماعت کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531443_032036_updates.jpg
گیمبلنگ ایپ اسکینڈل، ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور
لاہور ہائی کورٹ نے جوئے کی اپلیکشنز کی پرموشن کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عدالت میں این سی سی آئی اے کے وکیل نے ایک بار پھر رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے 15 دسمبر تک این سی سی آئی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے جوئے کی اپلیکشنز کی پرموشن کے مقدمے میں ڈکی بھائی کی درخواستِ ضمانت منظور کی تھی۔
عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
Pages:
[1]