ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536884_4585676_News9_updates.jpg---فائل فوٹو
انسدادِ دہشت گردی ایبٹ آباد کی عدالت نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں گرفتار 4 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کو تین روز کے ریمانڈ کے بعد آج عدالت میں پیش کیا تھا۔
پولیس نے عدالت سے 20 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی 5 دنوں میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535981_092329_updates.jpg
ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی
ایبٹ آباد میں قتل کی گئی ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایبٹ آباد میں قتل کی گئی ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت گلا دبانے اور دم گھٹنے سے ہوئی، مقتولہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کے دائیں کندھے، دائیں بازو اور دائیں ہتھیلی پر خراشیں پائی گئی ہیں، مقتولہ کی آنکھوں پر سوجن اور ناک سے خون بہنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔
Pages:
[1]