slotcosino Publish time 2025-12-12 21:15:31

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، کئی اشیاء سستی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536903_114799_15_updates.jpgفائل فوٹوز

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.90 فیصد پر آگئی ہے، ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 10 اشیاء سستی اور 29 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 6.19 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 2.88 فیصد اضافہ ہوا، انڈے 0.93 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ گھی، کوکنگ آئل اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534765_063900_updates.jpg
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں کمی ہوگئی

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ اسلام آباد سے جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.64 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایک ہفتے میں ٹماٹر 16.18 فیصد اور چینی 4.91فیصد سستی ہوئی، پیاز 4.08 فیصد اور آلو 1.71 فیصد سستے ریکارڈ کیے گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کیلے، دال چنا، دال مسور اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔
Pages: [1]
View full version: ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، کئی اشیاء سستی