پاور سیکٹر نے 11 دن میں اوسطاً کتنی ایل این جی استعمال کی؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536937_5940396_LNG_updates.jpgپاور سیکٹر نے دسمبر کے ابتدائی 11 دنوں میں اوسطاً کتنی لیکوفائیڈ نیچرل گیس( ایل این جی) استعمال کی؟
دستاویز کے مطابق پاور سیکٹرنے 11 دن میں اوسطاً 22 کروڑ 80 مکعب فٹ ایل این جی استعمال کی ہے۔
پاور سیکٹر نے اس سال کم سے کم 15 کروڑ مکعب فٹ یومیہ ایل این جی استعمال کی۔
دسمبر میں اب تک زیادہ سے زیادہ 28 کروڑ 80 لاکھ مکعب فٹ یومیہ ایل این جی استعمال کی گئی۔
پاور سیکٹر کے لیے یومیہ اوسطاً 60 کروڑ مکعب فٹ ایل این جی کے استعمال کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
ایل این جی کارگوز کی منسوخی کی بڑی وجہ بھی پاور سیکٹر کی کم کھپت بنی ہے۔
Pages:
[1]