slotcosino Publish time 2025-12-13 05:03:15

تھائی لینڈ و کمبوڈیا جھڑپیں روکنے پر متفق ہو گئے: امریکی صدر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536953_7888682_GAZA-NEW-2_updates.jpg
صدر ٹرمپ اکتوبر کے اواخر میں ملائیشیا میں ہونے والے آسیان اجلاس کے موقع پر تھائی لینڈ اور کمبوڈین وزرائے اعظم سے ملاقات کر رہے ہیں—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا تمام جھڑپیں روکنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جمعے سے تمام حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ دونوں ملک امن کے لیے تیار ہیں اور امریکا کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ امریکی صدر کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں تازہ جھٹرپوں پر خدشات ہیں۔

تھائی وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ سیز فائر ہو، صدر ٹرمپ کو سمجھایا ہے کہ تھائی لینڈ اپنی خود مختاری کا تحفظ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سے کہا ہے کہ کمبوڈیا کو دشمنی روکنے کا کہیں، کمبوڈیا کے ساتھ ابھی تک کوئی جنگ بندی نہیں ہوئی۔
Pages: [1]
View full version: تھائی لینڈ و کمبوڈیا جھڑپیں روکنے پر متفق ہو گئے: امریکی صدر