اسرائیل اور اسکے سہولت کاروں کو غزہ کی تعمیر نو کا خرچہ اٹھانا چاہیے، اقوام متحدہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1536960_2731312_UNs-Albanese_updates.jpgاقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رابطہ کار فرانسسکا البانیز—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیافلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری کے لیے اسرائیل کو اسلحہ مہیا کرنے والے ممالک امریکی، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کو چاہیے کہ اب غزہ کی تعمیر نو پر خرچہ اٹھائیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رابطہ کار فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ ان پر امریکا کی جانب سے پابندیوں کی وجہ سے ان کی پیشہ ورانہ زندگی متاثر ہورہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-10/1489150_085151_updates.jpg
امریکا نے یو این رابطہ کار فرانسسکا البانیز پر پابندی لگادی
امریکا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رابطہ کار فرانسسکا البانیز پر مالی پابندیاں عائد کردیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نےبتایا کہ وہ اب امریکا کا سفر نہیں کرسکتیں اور انہیں اس وجہ سے مجرموں کی طرح سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
فرانسسکا البانیز نے کہا کہ اسرائیل نے جو فلسطینیوں کے ساتھ طریقہ کار اپنایا ہے وہ برطانوی نوآبادیاتی کالونی والا ہے جس میں فلسطینیوں کو حراست میں لینا اور تشدد کرنا عام سے بات ہے۔
Pages:
[1]